حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن وامان کے پیش نظردفعہ144میں 15روز کی توسیع کردی

جمعہ 29 اگست 2025 19:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن وامان کے پیش نظردفعہ144میں 15روز کی توسیع کردی ۔محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ144میں مزید 15روز کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

دفعہ 144کے نفاذ کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ،موٹرسائیکل چلاتے ہوئے چہرچھپانے پر پابندی ،ہر قسم کے اجتماعات ،5سے زیادہ افراد کی ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی ،دفعہ144کانفاذ 31اگست سے 14ستمبر تک رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :