عابد باکسر دوبارہ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

جمعہ 29 اگست 2025 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) پنجاب باکسنگ ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں عابد باکسر صدر منتخب ہوگئے ۔آئندہ چار سال کے لئے عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا،عابد باکسر دوبارہ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ،سیکرٹری جنرل شرجیل ضیا ء بٹ ،محمدطارق گجرخزانچی کیلئے منتخب ہوئے ،عبدالجبار کوایسو سی ایٹ سیکرٹری کے عہدے پر منتخب کر لیا گیا،چودھری معتصم پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اولمپکس کی جانب سے ریحان حمید جنرل باڈی اجلاس میں شریک ہوئے ۔عابد باکسر پہلے بھی پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدرتھے اب دوسری ٹرم کے لیے بھی منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :