ویشال، سائی دھنشیکا کی منگی، تقریب کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں

ہفتہ 30 اگست 2025 14:28

ویشال، سائی دھنشیکا کی منگی، تقریب کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)تامل اداکار ویشال اور اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگی کرلی، تقریب کی پہلی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 48سالہ ویشال اور 35سالہ سائی دھنشیکا نے تقریب میں روایتی لباس زیب تن کیا۔اداکارہ نے ساڑھی پہنی جبکہ ویشال سفید شرٹ اور ویسٹی زیب تن کیے نظر آئے، تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد موجود تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وشال اور سائی دھنشیکانے ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔ایک تصویر میں ویشال اور دھنشیکا نے مسکراتے ہوئے کیمرے کو پوز دیا، دونوں کے گلے میں پھولوں کے ہار تھے۔دوسری تصویر میں دونوں کو ایک دوسرے کی انگلیوں میں انگوٹھیاں پہناتے دکھایا گیا جبکہ آخری تصویر میں ویشال اور دھنشیکا اپنے اہل خانہ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگی کی تقریب ویشال کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں اداکار نے لکھا کہ میرے خاص دن پر دنیا بھر سے ملنے والی دعاوں اور نیک تمنائوں کیلئے سب کا شکریہ۔انہوں نے مزید لکھا کہ مثبت اور خوش قسمت محسوس کررہا ہوں کیونکہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کررہا ہوں، یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں، منگی کی تقریب اہلخانہ کی موجودگی میں ہوئی۔ویشال اور دھنشیکا کے مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہمیشہ خوش رہیں، آپ کو ہمیشہ خوشیوں بھری زندگی نصیب ہو۔ویشال اداکار کے ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں، تامل سنیما نے ان کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نواز رکھا ہے جبکہ دھنشیکا تامل، کنٹر اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :