ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی کا اجلاس، قیدیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا

ہفتہ 30 اگست 2025 15:52

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی کاسب جیل کے قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سب جیل کے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا شاہد،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،سپرنٹنڈنٹ سب جیل سعود احمد اور صدر انجمن تاجران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد سب جیل میں قیدیوں کو درپیش مسائل،ان کی فلاح و بہبود،صحت،خوراک،صفائی،تعلیم اور قانونی معاونت جیسی بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی موجودہ صورتحال اور دستیاب سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ قیدیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں آئینی و انسانی حقوق کے مطابق تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ جیل میں موجود افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی اصلاح و فلاح ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :