ٹ*عوامی سہولت اور پانی کی بروقت دستیابی اولین ترجیح ہے ، الیاس کبزئی

ہفتہ 30 اگست 2025 20:45

گ*سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چار موری کے علاقے میں مرکزی پانی کے نالے میں پڑنے والے شگاف کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایریگیشن حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ شام تک نالے کی ٹوٹی ہوئی جگہ کی مرمت مکمل کرکے پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سبی نے واضح کیا کہ عوامی سہولت اور پانی کی بروقت دستیابی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کی ہدایت پر ایریگیشن محکمہ فوری طور پر متحرک ہو گیا اور متاثرہ مقام پر مرمتی کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی کے بروقت ایکشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اقدامات سے عوامی مسائل فوری طور پر حل ہو رہے ہیں۔