Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر متاثرین کیلئے کھانے کی فراہمی

منگل 2 ستمبر 2025 21:44

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر متاثرین کیلئے کھانے کی فراہمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی بھرپور معاونت جاری ہے۔ صوبے بھر میں قائم ریلیف کیمپوں میں ہزاروں متاثرہ افراد کے لیے صبح، دوپہر اور شام کے کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز خود فلڈ ریلیف کیمپس میں کھانے کی فراہمی کی رپورٹس حاصل کرتی رہیں، جبکہ صوبائی وزراء، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متاثرین کو کھانا پیش کرنے میں مصروف رہے۔

ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر کھانا پہنچانے میں سرگرم ہیں اور ہزاروں خاندانوں تک گھروں پر کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرین کے لیے خشک راشن کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ ہر متاثرہ مقام تک پہنچیں تاکہ کوئی بھی فرد کھانے سے محروم نہ رہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات