سوڈان کی منحرف ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کا صدارتی کونسل کے قیام کا اعلان

اتوار 31 اگست 2025 13:30

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) سوڈان کی منحرف ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی نے ایک "صدراتی کونسل" کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق بیان کے مطابق حمیدتی نے نیالا شہر میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔نیالا دارفور کے علاقے میں واقع سوڈان کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے اور فورسز سپورٹ کے حقیقی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں حمیدتی نے وزیراعظم اور صدراتی کونسل کا انتخاب کیا۔