صوابی، شادی تقریب میں شرکت سے واپس جانیوالے موٹر سائیکل سوار خاندان کی ٹرک سے ٹکر، خاتون جاں بحق، دو زخمی

اتوار 31 اگست 2025 17:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)صوابی ، جہانگیرہ روڈ پر مانکی کے مقام پر شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد تحت بھائی واپس جانے والے ایک خاندان کی موٹر سائیکل ٹرک کی ٹکر سے حادثے کا شکار ہونے پر خاتون جاں بحق اور ایک خاتون چھ سالہ بچے سمیت شدید زخمی ہو گئی ، جبکہ گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ موضع تحت بھائی ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے افراد اور خواتین موضع مانکی میں رشتہ داروں کے ہاں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آئے تھے، اتوار کی صبح موٹر سائیکل پر واپس جارہے تھے کہ مانکی اڈہ میں ایک ترک نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سوار خاتون زوجہ رحمن اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ زوجہ شاہ زمین اور چھ سالہ بچہ عرفان اللہ شدید زخمی ہوگئے ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا ، دریں اثنا ٹوپی ، گدون امازئی کے کارخانوں روڈ پر اپنے گاں جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار امجد خان سکنہ دیول گھڑی پایاں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ،

متعلقہ عنوان :