الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کے تحت 25 مستحق خاندانوں میں شادی بکس تقسیم

پروگرام صرف شادی بکس دینے کا نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنے اور مستحقین کا سہارا بننے کا عمل ہے‘طلعت خان

اتوار 31 اگست 2025 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کے تحت 25 مستحق خاندانوں میں شادی بکس تقسیم دیئے گئے۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کرامت کالونی کمیونٹی سنٹر میں ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب ہمیں پروگرام کی انچارج طلعت خان اور آسما غنی ممبر فلاح خاندان سمیت مستحق خاندان کے افراد اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلعت خان نے کہا کہ یہ پروگرام صرف شادی بکس دینے کا نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنے اور مستحقین کا سہارا بننے کا عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت خواتین ٹرسٹ ملک کے طول و عرض میں غریب اور نادار لوگوں کے دکھ بانٹنے اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :