باجوڑ ،گھر پر مارٹرگولہ گرنے سے 4بچے زخمی ،خار ہسپتال منتقل

اتوار 31 اگست 2025 20:10

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) باجوڑ میں گھر پر مارٹرگولہ گرنے سے چار بچے زخمی ہوگئے، علاج کیلئے خار ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے اے سی ناوگئی ارشاد الحق اور ڈی ایم ایس ایڈمن کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کا دورہ کیا تاکہ بدان، واڑہ ماموند کے زخمیوں کی معیاری دیکھ بھال کی جاسکے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ تحصیل ماموند کے علاقہ بدان شاہ کلی میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے چار بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی بچو ں میں عباس ولد ولایت عمر 12 سال، ساجد ولد ولایت عمر 6 سال، سنیلہ بی بی بیٹی بادشاہ رحیم 8 سال اور ہمامہ بیٹی فضل کریم کی عمر 2 سال شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے ڈاکٹروں اور عملے کو زخمیوں کی معیاری دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ سب کی حالت بہتر تھی اور ایک کو ڈسچارج کر دیا گیا۔