پنجگور پولیس کی کارروائی ،چار ملزمان کو گرفتارکرکے چوری شدہ سامان اوراسلحہ قبضے میںلے لیاگیا

اتوار 31 اگست 2025 21:00

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) پنجگور پولیس تھانہ سریکوران کی اسلحہ بردار جھتوں اور چوروں/ڈاکیتوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار (04) ملزمان کو چوری شدہ سامان اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجگور دوست محمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ڈی پی او پنجگور امیر جان بلوچ کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او سریکوران ایس آئی ظہیر احمد گرمکانی و اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو چوری شدہ سامان اور اسلحہ سمیت گرفتار کیا گرفتار ملزمان کی شناخت1.

ملزم ارشاد احمد ولد برکت علی سکنہ سوردو پنجگور 2. ملزم عابد سلیم ولد محمد سلیم سکنہ سوردو پنجگور3. ملزم محمد سہیل ولد محمد صادق سکنہ تسپ پنجگور 4. ملزم اقبال ولد محمد عمر سکنہ سوردو پنجگور کے نام سے ہوئے ہیں ملزمان کے قبضے چوری شدہ سامان پانچ عدد ٹچ موبائلز اور ایک سادہ موبائل بھی برآمدگرفتار ملزمان کی کرمنل ریکارڈ مقدمہ فرد نمبر 48/2025 بجرم زیر دفعہ 392-34 ت پ پولیس تھانہ سریکوران میں درج رجسٹر کیا گیااور مقدمہ فرد نمبر 49/2025 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act ملزم اقبال ولد محمد عمر سکنہ سوردو پنجگور کے خلاف ایک اور مقدمہ پولیس تھانہ سریکوران میں درج رجسٹر کیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور زندہ روند برآمداس کے علاؤہ ایک اور مقدمہ فرد نمبر 50/2025 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act مزم محمد صادق ولد محمد عمر سکنہ سوردو پنجگور کے خلاف ایک اور مقدمہ پولیس تھانہ سریکوران میں درج رجسٹر کیاملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور زندہ روند برآمد�

(جاری ہے)