ایس سی او اجلاس کا آغاز، چینی صدر نے وزیرِاعظم شہباز شریف کا استقبال کیا

اتوار 31 اگست 2025 21:30

تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پہنچنے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔انہوں نے افتتاحی سیشن میں آئے روس کے صدر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردگان اور دیگر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا، اجلاس سے پہلے رکن ممالک کے سربراہان نے گروپ فوٹو بنوایا۔