Live Updates

عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے

سخت مقابلے کے بعد ٹاپ رینک انڈونیشیاکے حریف فرنینڈس کو 10راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کے آخری مرحلے میں ناک آؤٹ کیا

پیر 1 ستمبر 2025 11:00

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) پاکستانی باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے۔پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنا ٹائٹل سیلاب متاثرین کے نام کر دیا، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد ٹاپ رینک انڈونیشیاکے حریف فرنینڈس کو شکست دی۔

(جاری ہے)

10راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کے آخری مرحلے میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کیا، وہ پہلے پاکستانی باکسر ہیں جن کی فائٹ 168 ممالک میں براہ راست دیکھی گئی۔پاکستانی باکسر عثما ن وزیر کے حریف انڈونیشین باکسر فرنینڈس سابق ڈبلیو بی سی ایشین چیمپئن تھے، پاکستانی باکسر نے انہیں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :