بھکر ،موسم گرما کی تعطیلات کے بعدسرکاری سکولوں میں طلبہ کا شانداراستقبال کیا گیا ،ڈی ای او

پیر 1 ستمبر 2025 13:03

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر سرکاری سکولز میں طلبہ کا شاندار انداز میں استقبال کیا گیا ۔ ،،سکول میں واپسی پر خوش آمدید ،، کے عنوان سے خواتین ایلمنٹری ونگ کی جانب سے ضلع بھر کے طالبات کے تعلیمی اداروں میں علی الصبح خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر نگہت جمیل نے گورنمنٹ فاروقیہ گرلز ایلمنٹری سکول میں منعقدہ تقریب میں طالبات کو خوش آمدید کہا،، ارلی چائلڈ ہڈ کیئر ،، میں داخلہ لینے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے گئے، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول فاروقیہ میں منعقدہ تقریب میں طالبات کو خوش آمدید کہنے کے لیئے شاندار انتظامات کیئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری زنانہ نگہت جمیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں آج ،، ،،سکول میں واپسی پر خوش آمدید،، کے عنوان سے طلبہ کے شاندار انداز میں استقبال کا مقصد طلبہ میں یہ احساس بیدار کرنا ہے کہ تعلیمی ادارے اُن کی فلاح اور تربیت کا اصل مرکز اور اساتذہ اُن کے حقیقی خیر خواہ ہیں ،اُن کا کہنا تھا کہ دوستانہ ماحول کی بدولت طلبہ کی تعلیمی اداروں سے وابستگی مضبوط ہوگی۔

اس موقع پر گورنمنٹ فاروقیہ گرلز ایلمنٹری سکول کی ای ایس ٹی ثوبیہ گیلانی ، پی آر او ڈی ای او زنانہ عمارا شیرازی اور دیگر ٹیچرز بھی موجود تھیں، ڈی ای او نگہت جمیل نے طلبہ کے شاندار استقبال کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر اساتذہ میں تعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔\378

متعلقہ عنوان :