افغانستان میں شدید زلزلے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آگئیں

پیر 1 ستمبر 2025 14:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)افغانستان میں قیامت خیز زلزلے سے لرز اٹھا، دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔افغانستان کے صوبے کنڑ میں شدید زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز زلزلے کی شدت کا خوفناک منظر پیش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں واضح طور پر زمین کے لرزنے اور اردگرد کی اشیا کے ہلنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔یہ افغانستان کے حالیہ برسوں کا سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے جس نے کنڑ اور قریبی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ افغانستان میں خوفناک زلزلے سے تقریبا 622 افراد جاں بحق اور 1500 زائد زخمی ہو گئے۔