
امریکا نے جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
یورپ کی امریکی فیصلے پر تنقید‘آئندہ اجلاس نیویارک کے بجائے جنیوا میں منعقد کیا جائے.یورپی یونین کا مطالبہ
میاں محمد ندیم
منگل 9 ستمبر 2025
16:21

(جاری ہے)
برطانوی جریدے “ گارجین“ کے مطابق امریکی حکام نے فلسطینی صدر اور ان کے ہمراہ آنے والے پورے وفد کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا اس فیصلے کے نتیجے میں فلسطینی قیادت جنرل اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے گی جہاں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق تاریخی فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ پورے فلسطینی وفد کو امریکا میں داخلے سے روکا گیا ہے اس سے قبل 1988 میں بھی امریکی انتظامیہ نے پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات کو نیویارک آنے سے روک دیا تھا، تاہم اس بار صورتحال اس سے کہیں زیادہ غیر معمولی ہے کیونکہ فلسطینی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر انہیں اجلاس سے الگ کر دیا گیا ہے.
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر تک جاری رہے گا اجلاس کے دوران اعلی سطحی مباحثے 23 سے 27 ستمبر کے درمیان ہوں گے اس دوران فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے قراردادوں اور بیانات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے امریکی فیصلے پر یورپ سمیت کئی ممالک میں تنقید کی جا رہی ہے. یورپی پارلیمنٹ کے رکن پرک لا سین نے مطالبہ کیا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی کا اجلاس آئندہ جنیوا میں بلایا جائے تاکہ تمام فریقین بلا رکاوٹ شریک ہو سکیں ان کے مطابق فلسطینیوں کے حق کو تسلیم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور امریکا کے اس رویے کو دنیا کو واضح پیغام دینا چاہیے. فلسطین کو اقوامِ متحدہ میں مکمل رکنیت دلوانا ایک عرصے سے زیربحث ہے اوسلو معاہدے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس مسئلے پر اتنے بڑے پیمانے پر فیصلہ کن اجلاس منعقد ہو رہا ہے امریکی فیصلے نے نہ صرف فلسطینی قیادت کو اجلاس سے باہر کر دیا ہے بلکہ عالمی سفارتکاری میں ایک نیا تنازع بھی کھڑا کر دیا ہے.مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا نے جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
-
فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام
-
افغانستان ، زلزلے سی5230مکانات ،79دیہات ملیامیٹ
-
خاتون کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ٹرمپ پر عائد 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کی سزا برقرار
-
ْواٹس ایپ کے سابق سکیورٹی افسر کا میٹا پر مقدمہ، ڈیٹا سکیورٹی میں سنگین کوتاہیوں کا الزام
-
رواں سال اگست دنیا کا تیسرا سب سے گرم مہینہ قرار
-
ٹرمپ انتظامیہ کا شکاگو اور الی نوائے میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کا اعلان
-
نیپال نے 19 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی اٹھالی
-
بھارتی عدالت کا مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
-
فرانسیسی حکومت گرگئی، وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام
-
مودی حکومت پر امریکہ کا اعتماد ختم ہوگیا، چینی اخبارکا انشاف
-
کولڈ پلے اسکینڈل، کرسٹن کیبوٹ اور اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.