ڈسکہ پولیس کی کارروائی، دوران گشت و ناکہ بندی 3 ملزمان گرفتار

پیر 1 ستمبر 2025 17:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈسکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت و ناکہ بندی 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 10 لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع چونگی نمبر 8 ڈسکہ کے قریب منشیات فروش ڈیلر چاند کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1 کلو 550 گرام چرس ، بسم اللہ سی این جی کے قریب ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عبد السلام سے ایک عدد نا جائز پسٹل 30 بور 6 عدد گولیاں برآمد کر لیں۔

تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع جیسروالہ میں مشکوک ملزم رفاقت علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1 گیلن شراب 10 لیٹر والی برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔