چینی صدر کی ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز ، خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اورمواصلاتی رابطے بڑھانا ہوں گے

پیر 1 ستمبر 2025 17:31

تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی۔چینی صدرشی جن پنگ نے ایس سی اوسربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی اوباہمی اعتمادا ورباہمی مفادکے اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم تناوردرخت بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس سی اورکن ممالک کے درمیان تعاون کووسعت دینے کی بہت گنجائش موجود ہے،رکن ملکوں کوتجارت اورمعیشت کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا، وسائل میں اضافے کے لیے استعدادکار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ایس سی او ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی اشد ضرورت ہے، صدرشی جن پنگ نے ایس سی اوترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اورمواصلاتی رابطے بڑھانا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :