Live Updates

سیلاب متاثرین کی بحالی ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور

پیر 1 ستمبر 2025 18:02

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی خلیل احمدنے گوٹھ شیرا موضع ساہلاں کے دورہ کے موقع پر کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

امدادی کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سماجی تنظیم نے سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر نے بتایا کہ سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ایک لائے عمل بنایا گیا ہے اور ابتدائی طور پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے قائم کیمپوں میں مقیم افراد کو کھانے کی ترسیل مکمل طور پر جا ری ہے۔ اس موقع پر کھانے کی جانچ پڑتال کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :