لاڑکانہ،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا دریائے سندھ کے بندوں کا دورہ، طبی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ

پیر 1 ستمبر 2025 21:13

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنہ نے دریائے سندھ کے مختلف بندوں نصرت بھٹو لوپ بند، کیٹی ممتاز گائوں کا برڑا پتن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں قائم لائیو اسٹاک میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا، ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کیں اور دوائوں کی فراہمی کے لیے انہیں ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے نصرت بھٹو پمپنگ اسٹیشن اور واپڈا اسکارپ کا معائنہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ شاہانی لوپ بند پر قائم لائیو اسٹاک میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے رتو ڈیرو شہر میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں بارہویں ربیع الاول کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے، باہمی اتحاد، اتفاق اور بھائی چارہ فروغ دینے کی اپیل کی۔ علمائے کرام نے ڈپٹی کمشنر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔