سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کے واقعہ پر اظہارِ تشویش

پیر 1 ستمبر 2025 20:45

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کے واقعے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین غیر ملکی حملہ آوروں کا اسلحہ کے زور پر اقلیتی ممبر قومی اسمبلی کے گھر رات گئے داخل ہونا تشویشناک ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر رمیش کمار سے اظہارِ افسوس بھی کیا ۔