جے یو آئی سندھ کا اہم اجلاس 3 ستمبر کو کراچی میں طلب، سندھ امن مارچ اور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

پیر 1 ستمبر 2025 19:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) جے یو آئی سندھ کا اہم اجلاس 3 ستمبر کو کراچی میں طلب، سندھ امن مارچ اور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کی مجلس عاملہ، کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع اور ٹاؤنز کے امراء و نظماء عمومی کا اہم اور مشترکہ اجلاس 3 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کریں گے، اجلاس میں ملک بھر کی سیاسی صورتحال اور سندھ کے اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا جائے گا اجلاس میں 18 ستمبر کو ہونے والے سندھ امن مارچ اور کراچی کے جلسے کی مکمل پلاننگ اور حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اس موقع پر امن مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو اور فیصلے متوقع ہیں، جے یو آئی سندھ کی جانب سے تمام اضلاع اور ٹاؤنز کے امراء و نظماء عمومی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں بروقت شرکت یقینی بنائیں اجلاس کا انعقاد مولانا عبدالقیوم نعمانی کے مدرسہ جامعہ مریم مسجد میں ہوگا جہاں سندھ کے سیاسی منظرنامے پر بھی غور و فکر کیا جائے گا، جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے تمام ارکان سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس سندھ کے سیاسی مستقبل کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر رکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ سندھ امن مارچ میں اپنی اور عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنائے تاکہ صوبے میں امن و ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :