Live Updates

سی پی او صادق علی ڈوگر کا موضع بگڑیں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

پیر 1 ستمبر 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ موضع بگڑیں میں سیلاب سے متاثرہ مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر خدیجہ عمر، ڈی ایس پی صدر شجاع آباد ضیاء اللہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او نے فلڈ ریلیف کیمپ، ریسکیو ریلیف آپریشن اور متاثرہ افراد کے محفوظ انخلاء کی کارروائی کا بذاتِ خود جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زیر نگرانی متاثرین کو سرکاری گاڑیوں میں منتقل کر کے ریلیف کیمپ تک پہنچانے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقعہ پر صادق علی ڈوگر نے کہا کہ پولیس فورس کے ہر جوان کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور ریلیف کیمپ تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم بہتر طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ملتان پولیس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قیام، طعام اور پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارہ اور شہریوں کے لیے ویکسینیشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات