Live Updates

پولیس اہلکاروں کا ذاتی وسائل سے بھی متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا قابلِ فخر جذبہ ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

پیر 1 ستمبر 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) انسانیت کے جذبے سے سرشار پولیس جوان، اپنے حصے کا نوالہ بھی سیلاب متاثرین میں بانٹنے لگے۔ بھوکے پیاسے متاثرین کو پولیس نے کھانا کھلاکر عوام کے دل جیت لیے۔ پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین کی حفاظت کے ساتھ بھوک مٹانے کے بھی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ پولیس اہلکاروں نے متاثرین کیلئے ذاتی واسائل سے دیگیں پکوا لیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شادباغ زاہد حسین اور جوانوں نے متاثرین سیلاب میں کھانا تقسیم کیا۔ علاقہ تھانہ شاد باغ کے ریلیف کیمپ میں متاثرہ خاندانوں کاپولیس کے اس اقدام پر اظہار تشکرکی اور دعائیں دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کا ذاتی وسائل سے بھی متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا قابلِ فخر جذبہ ہے۔ لاہور پولیس سکیورٹی کے ساتھ انسانی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ یہ وقت خدمت کا ہے، متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :