مولانا عبد الحق ثانی کا افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

منگل 2 ستمبر 2025 02:55

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام (س)کے امیر مولانا عبد الحق ثانی نے افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے اندوہناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا نے شہدا ء کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں و دعائیں غمزدہ افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو اس مشکل وقت میں افغان عوام اور حکومت کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :