عالمی ماحولیاتی کانگریس 9 تا 15 اکتوبر ابوظہبی میں ہوگی

کانگریس میں سرکاری رہنمائوںاور مقامی کمیونٹیز کو یکجا کیا جائے گا

منگل 2 ستمبر 2025 14:18

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)عالمی ماحولیاتی کانگریس 9 اکتوبر کو ابوظہبی میں منعقد ہوگی۔امارات نیوز ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این)کے زیر اہتمام اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیات و انوائرمنٹ ایجنسی ابوظہبی کی میزبانی میں عالمی ماحولیاتی کانگریس 2025 9 تا 15اکتوبر ابوظہبی میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر کئی اہم عالمی اقدامات کا اعلان کیا جائے گا جو مستقبل میں ماحولیات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔کانگریس میں سرکاری رہنماں، محققین، نوجوانوں، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور مقامی کمیونٹیز کو یکجا کیا جائے گا تاکہ ماحول کے تحفظ کے لیے نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نایاب اقسام کی انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر ریڈ لسٹ کا نیا ایڈیشن، یورپی ریڈ لسٹ برائے پولینیٹرز، عالمی ورثہ سائٹس کی رپورٹ اور کئی ایوارڈز جیسے کولج میموریل میڈل اور انٹرنیشنل رینجر ایوارڈز کا اعلان بھی شامل ہے۔

اسی موقع پر آئندہ ورلڈ پارکس کانگریس کے میزبان ملک کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔متحدہ عرب امارات کی قیادت شیخ زاید مرحوم کے وژن کے تحت ماحولیات کے تحفظ کو اپنی پالیسی کا حصہ بنائے ہوئے ہے۔ملک نے 100 ملین مینگرووز لگانے کا ہدف 2030 تک مقرر کیا ہے جبکہ نبت اے آئی کلائمیٹ پلیٹ فارم، جیون ریسرچ ویسل اور پلانٹ جینیٹک ریسورسز سینٹر جیسے منصوبوں کے ذریعے سائنسی و تحقیقی جدت کے ساتھ روایتی دانش کو مربوط کر کے ماحول دوست اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عالمی رہنماں، ماہرین اور کارکنوں پر مشتمل کانگریس میں 200 سے زائد تجاویز پر غور کیا جائے گا جو آئندہ برسوں کے لیے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی پالیسی ایجنڈا طے کریں گی۔