شہر ی ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کے صفایا کیلئے بھرپور تعاون کریں،ترجمان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد

منگل 2 ستمبر 2025 15:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ شہر ی بہترین صفائی اور ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کے صفایا کیلئے بھرپور تعاون کریں جبکہ کمپنی کی اس حوالے سے تمامتر کوششیں جاری ہیں کیونکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرناحکومت، انتظامیہ اور کمپنی کی اولین ترجیح ہے نیزاس ضمن میں مانیٹرنگ میکنزم کوبھی مزید فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی جگہ کسی کوتاہی کا احتمال نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے دونوں طرف فٹ پاتھوں کے ساتھ سکریپنگ کو یقینی اورکوڑاکرکٹ سے بھرے پلاٹوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے کلیئرکرایا جارہا ہے۔انہوں نے عوامی آگاہی مہم چلانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی قائم رکھنے میں ایف ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں،شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں،کوڑا کرکٹ ایف ڈبلیو ایم سی کے کوڑے دانوں میں ڈالیں یا ویسٹ ورکر کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ صفائی سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1139 پربھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔