زراعت ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، عبدالرحمٰن پتافی

منگل 2 ستمبر 2025 18:03

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) سندھ آبادگار شوگر ملز کے جی ایم عبدالرحمٰن پتافی نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زراعت میں سب سے اہم منافع بخش فصلیں چاول گنا اور گندم ہیں، کاشتکار گنے کی حکومت و شوگر ملز کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ آبادگار بورڈ کی جانب سے ٹنڈومحمدخان کے علاقے جاڑاواہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

سیمینار میں سندھ آبادگار شوگر ملز کے جی ایم کین عبدالرحمٰن پتافی، اسسٹنٹ جی ایم کین سید رضوان علی شاہ، اسسٹنٹ کین مینیجر نواز باجواہ، سی پی او اکبر جماری، غلام محمد میمن، رائے چند سمیت رچنا کمپنی کے ٹی ایس او سید میر بادشاہ، پاک پینسی کمپنی کے بی ایم عنایت جاری سمیت درجنوں کاشتکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ کاشتکار حکومت اور شوگر ملز کی منظور شدہ اقسام اپرول ورائٹی گنے کی کاشت کریں، ترقی پذیر ممالک اور پنجاب کے ترقی پذیر کاشتکار گنے کی کاشت اب چار فٹ پر کر رہے ہیں ،ہمارے علاقے کے کسانوں کو بھی اب پرانے روایتی طریقے چھوڑ کر نئے طریقوں سے گنے کی کاشت کرنی چاہیے، کاشتکار مقامی شوگر ملز کے کین ڈپارٹمنٹ کی مشاورت سے گنے کی کاشت کریں اور کین ڈپارٹمنٹ کی تجویز کے مطابق فرٹیلائزرز پلان زرعی ادویات استعمال کریں تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے منافع حاصل کرسکیں۔

\378

متعلقہ عنوان :