مغربی کنارے میں بھی غزہ کی طرح پانی کی قلت سنگین بنا دی گئی

منگل 2 ستمبر 2025 18:09

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)اسرائیلی ریاست اور یہودی آباد کار کامیاب، مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کو پانی قلت کا سامنا ہے۔ غزہ میں قحط سے ہونے والی ہلاکتوں کے کامیاب اسرائیلی ریاست کے تجربے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کے لیے پانی کی قلت ممکن بنا لی گئی ہے۔پورے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری پانی کی اس قلت پر پریشانی ظاہر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گھروں اور کھیتوں کھلیانوں میں پانی کی سخت قلت جاری ہے۔حتی کہ فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر والے شہر رام اللہ میں بھی پانی کی اسی قلت سے فلسطینی شہری دوچار ہیں۔ام زاید نامی ایک فلسطینی خاتون نے کہا پانی کی قلت اس حالت کو چھو رہے ہی کہ ہم ہفتے میں صرف دوبار باہر سے پانی لا سکتے ہیں۔ ام زائد کے ارگرد پانی کی خالی بالٹیاں اور بوتلیں رکھی تھیں اور ان کیساتھ اور بھی بہت سے فلسطینی خاندانوں کے افراد پانے لینے کے لیے آئے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :