Live Updates

ْوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم

ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری، خوٹ خیرا اور احمد پور سیال میں سیلاب متاثرین کیلئے ٹینٹ سٹی کا اہتمام

منگل 2 ستمبر 2025 16:45

ْوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم کر دیئے گئے۔ سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کے قریب ٹینٹ سٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ٹینٹ سٹی لگادیا گیا۔ ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کے لئے قیام وطعام کا شاندار اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے علاج معالجہ کے لئے ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود اور مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عارضی ہیلی پیڈ بھی بنا دیا گیا۔ کوٹ خیرا میں بھی سیلاب متاثرین کے لئے ٹینٹ سٹی لگادیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال میں سیلاب متاثرین کے لئے ٹینٹ سٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدا یت پرفلڈ ریلیف کیمپ میں بچوں اور خواتین کے لئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ پانچ دریائوں میں معمول سے زیادہ طغیانی کی وجہ سے پنجاب کے 32 اضلاع کے ہزاروں گائوں متاثرہوئے ہیں۔ صوبے بھر میں تین ہزار 338 ریسکیورز، 806 بوٹس پر ریسکیو آپریشن کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب ٹیم تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں ریسکیو ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے۔

پنجاب بھر میں9 لاکھ 18ہزار سے زائدافرادسیلابی ریلوں کی آمد سے پہلے ہی محظوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے بچائو کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 21ہزار 620 افراد کا محفوظ انخلاء کے عمل کو پورا کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 6 لاکھ 11ہزار سے زائد اینیمل بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات