نالہ ایک کے کناروں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، 10 سے زائد تجاوزات ختم

منگل 2 ستمبر 2025 17:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے نالہ ایک کے کناروں پر آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد بھینسوں کے باڑوں سمیت تجاوزات کو ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عباس ذوالقرنین اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کی۔ آپریشن کے دوران بھاری مشنری کا استعمال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے کہا کہ انتظامیہ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شہر کے دیگر مقامات پر بھی کیا جا رہا ہے۔