ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے اضافہ ریکارڈ

پیر 1 ستمبر 2025 17:34

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 70 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 70 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,829 روپے اضافے کے بعد 314,986 روپے سے بڑھ کر 317,815 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 288,747 روپے سے بڑھ کر 291,341 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 101 روپے اضافے کے بعد 4,303 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 87 روپے اضافے کے بعد 3,689 رپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,447 ڈالر سے بڑھ کر 3,480 ڈالر ہو گئی۔