Live Updates

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی جانب سے میڈیکل ٹیم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانگی

منگل 2 ستمبر 2025 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) نشتَر میڈیکل کالج یونیورسٹی ملتان اور رحمت فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ٹیم کو روانہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس اور میڈیکل کالج کے طلبہ پر مشتمل یہ ٹیم ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں دو آبہ، بیٹھ اور بستی بھٹیاں دریائے چناب کے کنارے خشک راشن اور ادویات فراہم کرے گی اور سیلاب سے متاثرہ عوام کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ہر ممکن ادویات بھی دے گی۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہر انسان کا فرض ہے۔ ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کے انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑا جہاد ہے، نشتر ہسپتال ون اور نشتر ہسپتال ٹو، سیلاب سے متاثرین اور عوام کے لئے دن رات اپنی سروسز مہیا کررہا ہے جہاں مریضوں کے علاج کے لئے ہر قسم کی ادویات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل مشن سیلاب سے متاثرین کی فوری طبی امداد کرے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات