Live Updates

دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، دریائے چناب میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ترجمان

منگل 2 ستمبر 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، دریائے چناب میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ڈان سٹریم کے مقام پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،دریائے توی میں ہائی فلڈ کی وجہ سے مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی میں غیر معمولی اضافہ ہو گا لہٰذا چناب میں آنے والا سیلابی ریلا گجرات اور سیالکوٹ کو متاثر کرسکتا ہے۔

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریلیف کمشنر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف الرٹ ہے، عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :