عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی

منگل 2 ستمبر 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی نے شہر میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ اس دوران گرانفروشی میں ملوث متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کئی کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ سرکاری نرخنامے پر عمل کیا جائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تحصیلدار معظم علی جتوئی نے اس موقع پر بی ایچ یو کوٹ مینگل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے او پی ڈی کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی حاضری کو تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :