صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کاسابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 2 ستمبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے سابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کے والد بزرگوار میر آصف سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ میر آصف سنجرانی ایک نیک سیرت اور باوقار شخصیت تھے جنہوں نے علاقے کی سماجی اور عوامی خدمات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ان کے انتقال سے نہ صرف سنجرانی خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔میر شعیب نوشیروانی نے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین، بالخصوص میر صادق سنجرانی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :