لاہور ہائیکورٹ،حلقہ این اے 66 وزیرآباد ضمنی انتخاب، امیدوار کی درخواست پر سماعت ملتوی

بدھ 3 ستمبر 2025 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی حلقہ این اے66 وزیرآباد کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس ملک محمد اویس خالد نے سماعت کی،عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔