Live Updates

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 60 ٹن خشک ونڈے کی تقسیم شروع کر دی گئی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ

بدھ 3 ستمبر 2025 17:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مویشیوں کی بحالی اور خوراک کی فراہمی کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 60 ٹن خشک ونڈے کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک سیالکوٹ کو مزید 6000 بیگز ونڈے بہت جلد وصول ہو رہے ہیں اور اب تک ایک ہزار بیگز یعنی دس ٹن ونڈا کسانوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویٹرنری کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اب تک 27 ہزار مویشیوں کا علاج اور ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جبکہ مویشیوں میں بخار، سکن الرجی، تھنوں کی انفیکشن اور لنگڑے پن جیسی بیماریوں کا علاج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بائیس ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ موبائل ٹیمیں بھی متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈسکہ میں آٹھ، تحصیل پسرور اور سمبڑیال میں پانچ پانچ جبکہ تحصیل سیالکوٹ میں چار کیمپس لگائے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ کسان کسی بھی مدد کے لیے 9211 پر کال کریں، محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں فوری طور پر مویشیوں کو امداد فراہم کریں گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :