[ حکمرانوں نے جب سے اقتدار کی سیج سنبھالی ہے اس وقت سے صوبے میں کشت وخون کی لہر تواتر کے ساتھ جاری ہے،نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی

بدھ 3 ستمبر 2025 23:05

rکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء)شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے بی این پی کے جلسے کے شرکا پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ 15 انسانی جانوں کے ضیاع اور تین درجن سے زائد زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں ، نالائقیوں، نا اہلیوں کی وجہ سے آج بلوچستان کے بے گناہ نوجوانوں کے خون سے ایک بار پھر سرزمین کو سرخ کیا جارہا ہے ہم شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے اس غم میں برابر شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جب سے اقتدار کی سیج سنبھالی ہے اس وقت سے صوبے میں کشت وخون کی لہر تواتر کے ساتھ جاری ہے آئے روز صوبے کے لوگوں کے خون کی ہولی کھیل کر سرزمین کو سرخ کیا جاتا ہے حکمران صرف مذمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے بلوچستان میں بسنے والے لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں جو دن اور رات میں بین الاقوامی ، بین الصوبائی سڑکوں پر سفر بھی نہیں کرسکتے اور حکمران صرف اپنے اقتدار کو بچانے اور اپنے کاسہ لیسوں کی پالیسیوں کو دوام دینے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ آج تک جتنے بھی دہشت گردانہ واقعات ہوئے ہیں ان میں ملوث ملزمان کو منظر عام پر لاکر کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا جو حکمرانوں کی نا لائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب ہونے والے خودکش حملے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہی