اسرائیل میں دیمونا کے قریب نئی جوہری تنصیب میں توسیع کا انکشاف

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)سیٹلائٹ تصاویر نے جنوبی اسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع دیمونا شہر کے قریب اسرائیل کے جوہری پروگرام سے منسلک ایک نئی تنصیب میں تعمیراتی کام کی شدت کا انکشاف کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں دکھائی دینے والی تنصیب ایک نیا جوہری ری ایکٹر یا جوہری ہتھیاروں کو جمع کرنے کی جگہ ہو سکتی ہے تاہم اسرائیلی جوہری پروگرام کے گرد رازداری اسے یقینی طور پر تصدیق کرنا مشکل بناتی ہے۔

نقب میں شمعون پیریز جوہری تحقیقی مرکز میں تعمیراتی کام نے ایک بار پھر اسرائیل کی جوہری حیثیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ سات ماہرین جنہوں نے تصاویر کا معائنہ کیا نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ تعمیراتی کام اسرائیلی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے منسلک ہے کیونکہ یہ دیمونا ری ایکٹر کے قریب ہے جہاں کوئی شہری پاور پلانٹ نہیں ہے لیکن وہ نئی تعمیر کی نوعیت کے بارے میں متفق نہیں تھے۔

(جاری ہے)

تین ماہرین نے کہا کہ زیر تعمیر علاقے کا مقام اور سائز اور اس کا کثیر منزلہ ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس کام کی سب سے زیادہ ممکنہ وضاحت ایک نئے ہیوی واٹر ری ایکٹر کی تعمیر ہے۔ یہ ری ایکٹر پلوٹونیم پیدا کر سکتا ہے جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک اور بنیادی مواد ہے۔باقی چار نے تسلیم کیا کہ یہ ایک ہیوی واٹر ری ایکٹر ہو سکتا ہے لیکن یہ بھی اشارہ کیا کہ یہ کام ایک نئی جوہری ہتھیاروں کی اسمبلی کی سہولت سے منسلک ہو سکتا ہے اور وہ اس معاملے کا فیصلہ کرنے سے قاصر تھے کیونکہ تعمیر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

جیمز مارٹن سینٹر فار نان پروائریشن اسٹڈیز کے ماہر جیفری لوئس، جنہوں نے تصاویر اور دیمونا جوہری ری ایکٹر کی تاریخ کی بنیاد پر اپنا جائزہ لیا، نے کہا ہے کہ یہ شاید ایک ری ایکٹر ہے۔ اس کے حوالے سے کسی اور چیز کا تصور کرنا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :