Live Updates

انجمن شیخاں کے وفد کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ،متاثرین سیلاب کے لیے 20لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) انجمن شیخاں سیالکوٹ کے وفد نے شیخ محمد اشرف حیدر اور شیخ محمد یعقوب کی قیادت میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر سیالکوٹ چیمبر اکرام الحق سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے ایس سی سی آئی کی جانب سےقائم کردہ فلڈ ریلیف فنڈ میں 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا چیک صدر سیالکوٹ چیمبر کے حوالے کیا۔

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اکرام الحق نے شیخ محمد اشرف حیدر اور شیخ محمد یعقوب کی قیادت میں آنے والے انجمن شیخاں سیالکوٹ کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انجمن شیخاں کی جانب سے یہ دلی مدد اس مشکل وقت میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے میں عوام کے اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے جو دوسروں کے لیے بھی تقلید کا باعث ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :