شہر میں برائلر گوشت مہنگے داموں فروخت، ضلعی حکام بے بس

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) شہر میں برائلر گوشت کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ ضلعی حکام سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق برائلر گوشت 685 سے 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، حالانکہ زندہ برائلر کا فارمر ریٹ 383 روپے فی کلو اور گوشت کا سرکاری نرخ 425 روپے فی کلو مقرر ہے۔ فارمرز نے ضلعی حکام کے سامنے سرکاری ریٹ پر برائلر فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث صارفین کو زائد قیمت پر گوشت خریدنا پڑ رہا ہے۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔