بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی 76ویں مالیاتی کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 4 ستمبر 2025 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی 76ویں مالیاتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد اسحاق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بجٹ برائے مالی سال 2025-26 کی منظوری دی گئی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان، سیکشن آفیسر کالجز ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری بلوچستان بورڈ، سیکرٹری بورڈ اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بورڈ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پیش کیے گئے ایجنڈا میں موجودہ آئی ٹی بلاک کی تزئین و آرائش، بلوچستان بورڈ کے پرانے ریکارڈ کی ڈیجیٹالائزیشن اور آرکائیونگ، بلوچستان بورڈ کی عمارت کا وائٹ واش، ڈیرہ مراد جمالی برانچ کی مرمت، مارکنگ ہال بلڈنگ اور نئے آئی ٹی بلاک میں سولر سسٹم کی تنصیب اور خواتین وزیٹرز کے لیے واش روم کی تعمیرشامل تھا۔اجلاس میں ان تمام امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور متعلقہ فیصلے کیے گئے تاکہ تعلیمی و انتظامی معاملات کو مزید مثر بنایا جا سکے۔