/معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور عریانی ایک سنگین مسئلہ ہے جو اجتماعی تباہی کا باعث بن رہا ہے، جے یو آئی کوئٹہ

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:35

م*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی معاون ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی رحمت اللہ سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا جان محمد مولانا حزب اللہ ملنگ یار حافظ رحمن گل مولانا محمد اسلم نے جمعیت علما اسلام نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، لیکن حالیہ واقعات نے اس حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ امن و امان قائم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی اور غیر مثر ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور عریانی ایک سنگین مسئلہ ہے جو اجتماعی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

یہ گناہ اللہ کے عذاب کو دعوت دیتے ہیں اور اس کی نحوست سے ہمارے معاشرے سے سکون، اطمینان اور تحفظ ختم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر، جمعیت علما اسلام تمام مساجد، کے علما اور خطبا سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبات میں اس اہم موضوع پر خصوصی توجہ دیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں لوگوں کو یہ آگاہی فراہم کریں کہ ان گناہوں کا وبال کس قدر شدید ہے اور یہ کس طرح مختلف صورتوں میں اللہ کے عذاب کو نازل کرتے ہیں۔

ضروری ہے کہ مساجد کے منبر و محراب سے اس اعلانیہ گناہ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے تاکہ لوگوں میں شعور بیدار ہو اور وہ اس برائی سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کوئٹہ سمجھتی ہے کہ امن و امان کی بحالی اور معاشرتی اقدار کا تحفظ لازم و ملزوم ہیں۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور علما و عوام اپنے اجتماعی کردار سے اس بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کریں