متحدہ عرب امارات کا امدادی قافلہ طبی سامان اور خوراک لے کر غزہ میں داخل

جمعہ 5 ستمبر 2025 08:30

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے بھیجا گیا ایک بڑا انسانی امداد کا قافلہ مصر کے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا ہے۔وام کے مطابق 23 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 16 ٹرک طبی امدادی سامان سے لدے ہوئے ہیں۔یہ طبی سامان امارات کی جانب سے غزہ کے ہسپتالوں کے لیے عالمی ادارہ صحت کو فراہم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں دوائیں، وینٹی لیٹرز، ڈائیلائسز مشینیں، انفیوژن پمپس، بلڈ گلوکوز مانیٹرز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر کا ضروری طبی سامان جس میں ہسپتالوں کے لیے جدید بستر، بچوں اور نوزائیدہ مریضوں کے بیڈز، ایمرجنسی ٹرانسفر سٹریچرز، ویل چیئرز اور میڈیکل کرچز شامل ہیں۔حساس دواوں اور ویکسینز کے محفوظ ذخیرے کے لیے خصوصی ریفریجریٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔امدادی قافلے میں 7 ٹرک خوراک لے کر غزہ پہنچے ہیں تاکہ فلسطینی خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :