راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صحت کے عملے کی گزٹیڈ چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈی سی آفس نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہیلتھ ورکرز کی تمام گزیٹڈ چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ انسداد ڈینگی کی بلا تعطل کوششیں جاری رہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کا مقصد ڈینگی کی دوران روک تھام اور کنٹرول کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

(جاری ہے)

12 ربیع الاول کو ڈینگی سے متعلق تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے باقاعدہ یومِ کام کے طور پر منایا جائے گا۔ مزید برآں تمام گزیٹڈ تعطیلات بشمول اتوار اور عام تعطیلات کو ڈینگی عملے کے لیے اگلے نوٹس تک کام کے دنوں کے طور پر سمجھا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 21 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر وقار احمد نے ’’اے پی پی‘‘ کو تصدیق کی کہ عید میلاد النبیؐ کی تعطیلات کی منسوخی کے بعد تمام ہیلتھ عملہ بشمول سینئر افسران ہفتہ کو معمول کے کام کا دن منائیں گے۔