Live Updates

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ 9ستمبر سے شروع ہوگا، پی سی بی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ کا آغاز منگل9ستمبر کو لاہور میں ہوگا۔ اس کیمپ میں گیارہ کرکٹرز شریک ہوں گے جو پیر8ستمبر کو رپورٹ کریں گے۔ کیمپ 28ستمبر تک جاری رہے گا جس کی نگرانی عارضی ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود کریں گے جبکہ این سی اے کے کوچز اور سپورٹ اسٹاف بھی معاونت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں پر مزید نکھارنے کا موقع فراہم کرنا اور آنے والے مصروف ریڈ بال انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن سے قبل فٹنس جانچنا ہے۔ کیمپ میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جو اس وقت جاری حنیف محمد ٹرافی (چار روزہ) کا حصہ نہیں ہیں۔20 روزہ کیمپ کے دوران کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے اور منظرنامہ پر مبنی میچز بھی کھیلیں گے۔کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، بابر اعظم، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شامل حسین شامل ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات