پیرا فورس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،ہزاروں من گندم برآمد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) پیرا فورس کے ذ رائع کے مطابق پیرا فورس مظفرگڑھ نے امروز بستی جھگی والا تحصیل جتوئی میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔ گرینڈ آپریشن کے دوران پیرا فورس نے گندم کے ایک گودام سے تقریباً 16 ہزار من گندم برآمد کی۔ آپریشن کے دوران ایک اور جگہ ریڈ کرنے پر 8 دکانوں اور ایک گودام میں تقریباً 11 ہزار گندم برآمد کی ۔

پیرا فورس نے انسپکٹر فوڈ کنٹرول آفیسر تحصیل جتوئی کے ہمراہ دونوں گودام اور 8 دکانیں سیل کر دیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پیرا فورس مظفرگڑھ نے شہر کے ہوٹلوں پر ریڈ کیا۔ اور روٹی کے ریٹ اور وزن کی چیکنگ کی۔ سرکاری ریٹ سے مہنگی اور وزن میں کم روٹی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ پانچ ہوٹل مالکان کو مہنگی اور وزن میں کم روٹی فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے ۔

اپنے مثبت اقدامات کی وجہ سے پیرا فورس مظفرگڑھ نے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرا فورس مظفرگڑھ حافظ خورشید احمد ملک کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں اور انشاء اللہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف یہ کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :