فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو "رضاکارانہ" قرار دینا سراسر حماقت ہے ، مصر

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:10

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو "رضاکارانہ" قرار دینا سراسر حماقت ہے۔ ان کا یہ ردِ عمل ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیلی افواج غزہ کے سب سے بڑے شہری علاقے غزہ سٹی میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے شہریوں کو جنوب کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عبدالعاطی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ مصر کسی بھی ایسی بیانیے کو مسترد کرتا ہے جو انسانی حقوق کی پامالی کو جواز دینے کی کوشش کرے، اور فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کو "رضاکارانہ" کہنا حقائق کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی استحکام اسی وقت ممکن ہے جب فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دیے جائیں، نہ کہ ان کے گھروں سے بے دخل کیا جائے ۔مصری حکام پہلے بھی خبردار کر چکے ہیں کہ غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کا کوئی بھی منصوبہ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ یہ علاقے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :