Live Updates

حالیہ غیر معمولی سیلابی صورتحال نے زرعی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے،افتخار علی سہو

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ حالیہ غیر معمولی سیلابی صورتحال نے زرعی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت 12 سو فیلڈ عملہ فلڈ ڈیوٹی پر مامور ہے اور اب تک 650 ٹرالیاں سبز چارہ، 1300 ریڑھوں و لوڈر رکشوں پر سبز چارہ، 7 ہزار من سے زائد توڑی اور 2 ہزار گانٹھ سائیلج متاثرین سیلاب کے جانوروں کو فراہم کی جا چکی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سرکاری فارمز پر 300 ایکڑ رقبہ پر کاشت چارہ بھی وقف کیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی بند مضبوط کرنے کے لیے محکمہ زراعت کے 14 بلڈوزر فراہم کیے گئے ہیں۔دریں اثنا انہوں نے ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ متاثرین کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کی اور کھانے، رہائش و طبی سہولتوں بارے دریافت بھی کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات